ہماری نئی نسل جدید تعلیم حاصل کرے گی ، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہماری نئی نسل جدید تعلیم حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تیل اور ڈالر کی قیمتیں کہاں پہنچا دیں ، ڈالر کی اُڑان ان سے کنٹرول نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے ، عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے ، عوام کو ریلیف دینا ہوگا ، جمہوریت ترقی اس وقت کرے گی جب ملک میں تعلیم ہوگی ، تعلیم نہیں تو کچھ نہیں ہوگا، جمہوریت ترقی نہیں کرسکتی۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دیں ، ملک میں جمہوریت کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو نے قربانی دی ، ہمیں جمہوریت چاہیے، پارلیمنٹ چاہیے اور آزاد ادارے چاہیے ہیں ، آج ملک دشمنوں سے گھرا ہوا ہے اور ہماری کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب ذوالفقار علی بھٹو نکلتے تھے تو دنیا کے حکمران کھڑے ہوجاتے تھے ، آج حکمران فون کا انتظار کرتے ہیں۔

The post ہماری نئی نسل جدید تعلیم حاصل کرے گی ، خورشید شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email