بشریٰ انصاری نے اپنی پینٹنگ کو خود سے زیادہ خوبصورت قرار دیدیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی پینٹنگ کو خود سے زیادہ خوبصورت قرار دے دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایوارڈ یافتہ پاکستانی فنکار شاہد رسام کا بنایا گیا اپنا پورٹریٹ شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میری والدہ کے بیڈروم میں میری تصویر۔

اداکارہ نے شاہد رسام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس خوبصورتی سے پینٹ کرنے کا شکریہ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں۔

The post بشریٰ انصاری نے اپنی پینٹنگ کو خود سے زیادہ خوبصورت قرار دیدیا۔ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email