ایل پی جی ایسوسی ایشن کا بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ 8 نومبر سے ملک بھر کے تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ، یکم نومبرسے 4 نومبر تک تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے مظاہرے ہونگے ، ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے دور ہو گئی ، ایل پی جی کی قیمت میں 11روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ، گھریلو سلنڈر 130روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 500روپے کااضافہ کر دیاگیا ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اب ایل پی جی204روپے فی کلو سے بڑھ کر215روپے فی کلو ہوگئی ہے ، گھریلو سلنڈر2404سے بڑھ کر 2537اور کمرشل سلنڈر 9248روپے سے بڑھ کر9761 روپے ہوگیا ہے ، پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 235روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر 2773اور کمر شل سلنڈر 10669روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گلگت  بلتستان میں ایل پی جی کی قیمت 250روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر2950روپے اور کمر شل سلنڈر 11350روپے پر پہنچ گئی ہے ، جام شورو جوائنٹ وینچر پچھلے 19ماہ سے بند ہے ، سرکاری خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ، سالانہ اروبوں روپے کے نقصان سے بچنے کے لیے جام شورو جوائنٹ وینچر فوری چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پالیسی 2021کا ازنو جائزہ لیا جائے ، لوکل پیداواری ایل پی جی تمام مارکیٹنگ کمپنیوں میں مساوی تقسیم کی جائے ، غیر معیاری ایل پی جی بوزر و سلنڈر بنانے والے کارخانے سیل کرنے کے باوجود سیل توڑ کر موت کے کیھلونے بنا رہے ہیں۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت سے گزارش ہے کہ ان کے لیے قانون سازی کی جائے تاکہ معصوم جانوں کے ضیائع کو روکا جا سکے۔

The post ایل پی جی ایسوسی ایشن کا بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email