پیپلزپارٹی بےلوث خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے ، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بےلوث خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خدمت کی ، ووٹ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم لے کر گئے۔

 ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی ڈھائی نمبرہویا5نمبرفلائی اوورزپیپلزپارٹی نےبناکردیے ، 12 ہزار روڈ ہویا8ہزاریاپھر فشرمین راؤنڈ اباؤٹ ہوسندھ حکومت نےبناکردیا۔

 اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اورنگی ٹاؤن کا پارک بہترین محل وقوع پر موجود تھا لیکن یہ پارک عرصہ دراز سے بند تھا ، پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی عہدیداروں نے بند پارک کی نشاندہی کی ، ہم نے اس پارک کی تزئین و آرائش کرکے اسے عوام کے لئے کھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آفاق خان شاہد کے نام سے پارک موسوم کردیا ہے ، پیپلزپارٹی ایک خاندان کی مانند ہے ، آفاق خان شاہد کے بھائی اور بیٹے آج ہمارے ساتھ موجود ہیں ، اورینج لائن کا اسٹرکچر مکمل ہوچکا ہے ، سندھ حکومت اورینج لائن پر کام کررہی ہے ، جیسے ہی وفاق گرین لائن مکمل کرے گا ہم اورینج لائن کو کھول دیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ ضلع غربی کے لیے کلک منصوبے کے تحت فنڈز مختص کردیے گئے ہیں ، ضلع غربی کے پارکس، سڑکیں اور اندرونی گلیوں کی تعمیر کی جائے گی ، ضلع غربی کے 50 کروڑ سے زائد کے فنڈز مختص کردیے گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے95پیسے کا اضافہ کیاگیا ، غریب آدمی اتنی مہنگی بجلی کیسےبرداشت کرےگا ، عوام کےحقوق کامقدمہ متحرک طریقےسےلڑرہےہیں ، میرا نام پی ٹی آئی نہیں،پی ٹی آئی والے کرتے کچھ نہیں ، عوام کے مسائل کا ادراک ہے،مسائل کا حل تلاش کررہےہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ گیس کا فقدان سندھ میں ہے ، وفاقی حکومت دعوے کرتی ہے لیکن کام نہیں کرتی ، بجلی کی قیمتیں وفاقی حکومت آسمان تک لےگئی ہے ، اگلےچندماہ میں عوام کواندازہ ہوجائےگاخدمت پیپلزپارٹی نےکی ، سندھ حکومت نےکراچی کےتمام اضلاع کیلئےرقم مختص کی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ عوام کےحقوق کامقدمہ متحرک اندازمیں لڑرہےہیں ، کراچی میں ترقیاتی کام ہورہےہیں ، بعض علاقوں میں صفائی کروائی اور کچرا ہٹا دیا گیا ، نیب آرڈیننس رات کی تاریکی میں لایاگیا ، نیب آرڈیننس کافائدہ حکومت کوہوگا ، اسکینڈلزمیں ملوث وزراءکوتحفظ فراہم کیاگیا ، مہنگائی میں کمی کیلئےآرڈیننس جاری ہوتاتوکتنااچھاہوتا۔

The post پیپلزپارٹی بےلوث خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے ، مرتضیٰ وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email