ملک کا کوئی طبقہ حکومتی تباہی سے محفوظ نہیں رہا، راجہ پرویز اشرف

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ملک کا کوئی طبقہ حکومتی تباہی سے محفوظ نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 133 میں چوہدری اسلم گل پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ امید ہے پیپلزپارٹی لاہور ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی، پیپلزپارٹی کے کارکنان لاہور ضمنی انتخاب کے حوالے سے پرجوش ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، وزراء کا رویہ انتہائی قابل شرمناک و اعتراض ہے، حکمران ملک کے ساتھ کھیلواڑ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا کوئی طبقہ حکومتی تباہی سے محفوظ نہیں رہا، حکمرانوں نے قوم کو کنٹینر سے سہانے خواب دکھائے تھے، حکمرانوں نے قوم کا ناطقہ بند کر کے رکھ دیا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انتہائی غیر سنجیدہ لوگ ملکی مسائل کا حل نکالنے چلے ہیں، حکمران ملکی مسائل حل کرنے کے اہل نہیں ہیں، ملک میں غیر یقینی کی کیفیت جان بوجھ کر پیدا کی جارہی ہے، قوم کو حکومت سے جان چھڑانے کیلئے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی کا کارکن بھی اب حکومت سے تنگ آچکا ہے، ملک میں بدحالی کا دور دور ہے، عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے، وزیراعظم، وزراء، مشیروں، ترجمانوں کے رویے افسوسناک ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، حکمرانوں نے رواداری کی سیاست کو دفن کردیا ہے، حکمرانوں نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کر کے رکھ دیا ہے، عوام الناس پریشان حال وزیراعظم بیرون ملک دورے پر جارہے ہیں، ملک کے حالات غیر معمولی، غیر یقینی کی صورتحال ہے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کو حکومت سے چھٹکارا دلانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرے گی، حکمرانوں نے تمام حدیں پھلانگ دی ہیں، حکمران عوام کے ساتھ سنگین مذاق کر رہے ہیں، 22 کروڑ عوام گو عمران گو کے نعرے لگا رہی ہے۔

The post ملک کا کوئی طبقہ حکومتی تباہی سے محفوظ نہیں رہا، راجہ پرویز اشرف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email