ہکلاہٹ کا مرض: وجوہات اور علاج کیا ہے؟

ہکلاہٹ، یہ ایک ایس مرض ہے جس میں انسان اپنی زبان سے صاف الفاظ ادا نہیں کرپاتا ہے اور بعض اوقات تیزی سے بولنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرض انسان میں پیدائشی طور پر بھی ہوتا ہے جبکہ کچھ افراد میں نفسیاتی مسائل کے باعث بھی خاص قسم کے حالات میں ہکلاہٹ سامنے آ سکتی ہے۔

کلاہٹ کی ایک اور وجہ بھی ہے اور وہ ہے بچوں کی نشونما میں تاخیر بھی ہوتی ہے جو کہ زیادہ تر لڑکون میں پائی جاتی ہے جبکہ عمر رسیدہ افراد میں اس مسئلے کی وجہ فالج کا حملہ یا دماغ کی چوٹ ہوتا ہے۔

ہکلاہٹ کے مرض کا علاج:

ہکلاہٹ کا شکار افراد اکثر خود اعتمادی کی کمی کا شکار بھی ہو جاتے ہیں اور زندگی میں کئی مسائل میں گھِر جاتے ہیں،ہکلاہٹ کا سب سے پہلا علاج یہ ہے کہ جب بھی آپ اپنے آس پاس کسی شخص کو ہکلاتے ہوئے دیکھیں تو اس کا مذاق مت اڑائیں اور اپنے بچوں کی بھی اس کی تربیت دیں۔

ہکلاہٹ کو ختم کرنے کیلئے مختلف قسم کی اسپیچ تھراپیز بھی کی جاتی ہیں، ان اسپیچ تھراپیز میں سانسوں کی آمدورفت اور گفتگو کو مختلف انداز میں ادا کیا جاتا ہے۔

The post ہکلاہٹ کا مرض: وجوہات اور علاج کیا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email