بیگم نصرت بھٹو کی دسویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی

سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو کی دسویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو کی دسویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی جہاں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی دسویں برسی کے سلسلے میں ایثال ثواب کے لیے نوڈیرو بھٹو ہاؤس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  قرآن خوانی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں مرد و خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی پی رہنماؤں و کارکنان کی جانب سے بیگم نصرت بھٹو کو جمہوریت کی خاطر خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

واضح رہے کراچی میں نصرت بھٹو صاحبہ کے   10 ویں یومِ وصال کے موقع پر پیپلز سیکریٹیریٹ میں قرآن خوانی و دعا کا اہتمام کیا گیا جہاں اس دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادرِ جمہوریت کی پاکستان کے لیے خدمات و قربانیاں بے مثال اور بے نظیر ہیں۔

The post بیگم نصرت بھٹو کی دسویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email