اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اے این ایف بلوچستان اور اے این ایف انٹیلیجنس کی جانب سے  حب میں مشترکہ کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی روڈ پر واقع حب بائی پاس کے قریب دوران تلاشی آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ چرس آئل ٹینکر کے مختلف حصوں میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جبکہ برآمد شدہ چرس کا وزن 631 کلوگرام ہے۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران کارروائی پشین کے رہائشی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اب دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email