وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب ملاقات کرینگے

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جمعہ کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا جمعہ کے روز لاہور آنے کا امکان ہے، عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ملاقات کریں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور وزیراعظم کےدورہ لاہور کے دوران وزیر اعلیٰ  ہاؤس میں ملیں گے، ملاقات کے دوران سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی جائے گی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور وزیراعظم کو دورہ یورپ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

گورنر پنجاب وزیر اعظم کو یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت دیگر سے ملاقاتوں کے  بارے  میں بھی بتائیں گے جبکہ پنجاب آب پاک اتھارٹی اور یونیورسٹیز اصلاحات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کا جمعہ کے روز دورہ لاہور کا امکان ہے۔

لاہور کے دورے کے دوران عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے جس میں وہ عمران خان کو صوبے کے انتظامی امور پر بریف کریں گے۔

 وزیر اعظم عمران خان نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم کو بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے بعد آئندہ اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم لاہور کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پارٹی رہنماوں سے مشاورت بھی کریں گے۔ وزیراعظم صحت کارڈ کے حوالے سے بھی اجلاس کریں گے اور اہم وزرا سے ملاقات بھی کریں گے۔

The post وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب ملاقات کرینگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email