روسی سفارت کاروں کے خلاف جاسوسی کے الزامات غلط ہیں، روسی وزارت خارجہ

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ روسی سفارت کاروں کے خلاف جاسوسی کے الزامات غلط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نیٹو کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ نیٹو میں روس کے سفارتی مشن کے نکالے گئے ملازمین کسی بھی قسم کی خراب سرگرمیوں میں ملوث تھے، کہ روسی سفارت کاروں کے خلاف جاسوسی کے الزامات غلط ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ نیٹو نے سرد جنگ کی منطق کو اختیار کرنے کے لیے روس کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا ہے، اس کے علاوہ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اس تباہ کن عمل میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کا کردار اہم ہے۔

ماریا زاخارووا نے کہا کہ ہمیں ذہن میں رکھنا چاہیے کہ نیٹو کی جانب سے نکالے گئے روسی سفارت کاروں کی سرگرمیوں کے خلاف نیٹو کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

انہوں نے روسی سفارت کاروں کو نکالنے کی وجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی جانب سے ایسے الزامات عائد کرنا بے بنیاد ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کا کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس بارے میں پوچھ گچھ کریں گے کہ آیا روسی فیڈریشن کے پاس وہ ڈیٹا ہے جو بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں لبنان کی مدد کر سکتا ہے۔

The post روسی سفارت کاروں کے خلاف جاسوسی کے الزامات غلط ہیں، روسی وزارت خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email