ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 اکتوبر تک 24 ارب 32 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 اکتوبر تک 24 ارب 32 کروڑ ڈالر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ زرمبادلہ ذخائر 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1 ارب 64 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں، ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 اکتوبر تک 24 ارب 32 کروڑ ڈالر رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.64 ارب ڈالر کم ہو کر 17 ارب 49 کروڑ ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 42 لاکھ ڈالر اضافے سے 6.83 ارب ڈالر رہے جبکہ ہفتے کے دوران 1 ارب ڈالر کی اسکوک ادائیگی کی گئی ہے۔

The post ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 اکتوبر تک 24 ارب 32 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email