بھارت نہ بھولے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، رحمان ملک

سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت نہ بھولے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تین دہائیوں سے زائد عرصے سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، کمزور معشیت کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا ہے۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان جنگ میں 80 ہزار سے زائد فوجی اور شہریوں کے جانوں کی قربانیاں دی اور آج دنیا پاکستان پر افغان طالبان کی حمایت کا الزام لگا رہی ہے۔

سابق وزیرِداخلہ نے کہا کہ پاکستان نے کبھی جنگ میں طالبان کی حمایت نہیں کی، پاکستان نے نہ صرف افغان مہاجرین کی میزبانی کی بلکہ افغانستان کو ادویات اور دیگر اشیائے روزمرہ بھی فراہم کیں۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ افغان حکومت تحریک طالبان ، داعش اور دیگر کے بارے میں اپنی واضح پالیسی کا اعلان کرے۔

سابق وزیرِداخلہ نے کہا کہ بھارت نہ بھولے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، اگر بھارت اپنی جارحیت کو نہیں روکتا ہے تو اسے سخت جوابی کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دھمکی آمیز بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بچکانہ ہے، اس بار بھارت اگر سرجیکل سٹرائیکس کی غلطی دہراتا ہے تو پچھتائے گا۔

سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ امیت شاہ کے بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی اور داعش کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ اس بار بھارتی پائلٹ کو چائے پیش نہیں کیجائگی بلکہ ہوا میں ہی گولی سے اڑا دیا جائیگا، پھر نہ امیت شاہ اور نہ کوئی اور بھارتی پاکستان کو دھمکی دینے کی جرات کرے گا۔

The post بھارت نہ بھولے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، رحمان ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email