اداکار ہمایوں سعید کی احمد علی بٹ کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ساتھی اداکار احمد عل بٹ کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احمد علی بٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  اب پہلے جتنے موٹے نہیں ہو لیکن پھر بھی تم سے پہلے جیسی ہی محبت ہے۔

ہمایوں سعید نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو میرے موٹو، آپ کو بہت ساری خوشیاں نصیب ہوں، آپ خوش اور صحت مند رہیں۔

ہمایوں سعید کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے لکھا کہ رُلا دیا پگلے۔

The post اداکار ہمایوں سعید کی احمد علی بٹ کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email