ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے وزیر داخلہ نے بھی چھٹی لے لی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی چھٹی لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو  2دن کی چھٹی دیےدی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ  شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں ہفتے اور اتوار کی چھٹی دے دی ہے اور وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی  ٹوئنٹی میچ دیکھنے دبئی جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرے، یہ کھیل ہے ، ہمیں اسے کھیل ہی کی طرح لینا ہے، جو بھی فیصلہ ہو اسے ہمیں قبول کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو مد مقابل ہوں گے۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے وزیر داخلہ نے بھی چھٹی لے لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email