وزیر خارجہ وطن واپس پہنچ گئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کابل کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

 وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ کابل کے دوران افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیراعظم ملا حسن آخوند سمیت افغان طالبان قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

 ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت کے فروغ اور افغانستان کو درپیش معاشی بحران کے تدارک کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت کو یقین دلایا کہ معاشی بحران کے پیش نظر پاکستان افغان بھائیوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت جاری رکھے گا۔

The post وزیر خارجہ وطن واپس پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email