رات کے وقت موبائل چارج کیوں نہیں کرنا چاہیے؟ جانیئے اس کے وہ نقصانات جو آپ نے کبھی سوچے نہیں ہونگے

آج کل ہر ایک کے پاس اینڈروئیڈ موبائل موجود ہے جس کی وجہ سے ہر گھر میں ہر گھنٹے کوئی نہ کوئی موبائل چارجنگ پر لگا ہوتا ہے۔

عموماً موبائل چارج کرتے ہوئے یا موبائل کے چارج ہوجانے کے بعد ہم سب سے کچھ سنگین غلطیاں ہوجاتی ہیں جن سے بعض اوقات نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

یہ چند عام غلطیاں جو ہم موبائل چارجگ کے وقت کرتے ہیں۔

  موبائل کا رات بھر چارج ہونا:

ساری رات موبائل چارجنگ پر لگے رہنے سے جہاں ایک جانب بجلی خرچ ہوتی ہے وہیں دوسری طرف بیٹری بھی غیر ضروری چارج ہورہی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ ساری رات چارجنگ پر چھوڑنے سے گرمائش بھی پیدا ہوتی ہے۔

رات کے وقت موبائل فون چارج پر لگا کر سونے کا ایک اور نقصان یہ بھی ہے کہ اس سے چارجر کی صحت پر بھی نقصان پڑے گا، اور اگر چارجر کا تار ہلکی کوالٹی کا ہے تو یہ موبائل کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

خیال رہے کہ ہمیشہ اپنے موبائل فون کو اس کے اپنے اور معیاری چارجر سے ہی چارج کریں۔

اگر آپ صحیح چارجر استعمال نہیں کرتے ہیں تو ، بیٹری میں منتقل ہونے والی توانائی کی طاقت بہت زیادہ یا بہت کم ہوسکتی ہے۔

The post رات کے وقت موبائل چارج کیوں نہیں کرنا چاہیے؟ جانیئے اس کے وہ نقصانات جو آپ نے کبھی سوچے نہیں ہونگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email