صنعتی صارفین کی اضافی بجلی استعمال پیکج کا فیصلہ نیپرا کے زیرِ غور ہے، ترجمان کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین کی اضافی بجلی استعمال پیکج کا فیصلہ نیپرا کے زیرِ غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین کے اضافی بجلی استعمال پیکج کی منظوری سے کراچی کی صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ اضافی بجلی استعمال پیکج کے ساتھ وفاق کے دیگر اقدامات کے باعث صنعتی سرگرمی کی بحالی میں پچھلے سال تیزی آئی ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

خیال رہے کہ منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 3 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

 

The post صنعتی صارفین کی اضافی بجلی استعمال پیکج کا فیصلہ نیپرا کے زیرِ غور ہے، ترجمان کے الیکٹرک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email