اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2429ہوگئی، محکمہ صحت

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2429ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، اب تک ڈینگی کے باعث جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 92شہری میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1479 ہوگئی ہے۔
جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے54نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہری علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 950 ہوگئی ہے۔

The post اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2429ہوگئی، محکمہ صحت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email