لکی مروت میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

لکی مروت میں آج سے پانچ روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس مہم میں لکی مروت  کے 45 یونین کونسلز میں173437 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو مہم کیلئے834 موبائل ٹیمز، 52 فکسڈ،35 ٹرانزٹ اور 11 رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پولیو ٹیمز کی موثر نگرانی کے لیے 50 یوپیک چیئرمین اور  228 ایریا انچارجز ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

واضح رہے کہ  پانچ روزہ پولیو مہم  21 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

The post لکی مروت میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email