سندھ میں بھی ڈینگی بے قابو، 60 نئے کیسز رپورٹ

دیگرصوبوں کی طرح اب صوبہ سندھ میں بھی ڈینگی وائرس بے قابو ہوچکاہے۔

محکمہ صحت کےجاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 60 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں 26 اور تھر میں 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسکے علاوہ ضلع شرقی میں  131،ضلع وسطی میں  108 ،ضلع کورنگی میں 114کیسز  ،ضلع جنوبی میں 70 ،ضلع غربی میں 46 اور ضلع ملیر میں 41  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں جنوری سے اگست تک ڈینگی کے 1365 کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ ڈینگی کے باعث اب تک 6 اموات رپورٹ چکی ہیں۔

The post سندھ میں بھی ڈینگی بے قابو، 60 نئے کیسز رپورٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email