ریلوے حکام نے لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی غوری ایکسپریس آؤٹ سورس کردیا

ریلوے حکام نے لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی ’’غوری ایکسپریس‘‘ آؤٹ سورس کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غوری ایکسپریس 9 کروڑ روپے میں آؤٹ سورس کیا گیا، آج سے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق غوری ایکسپریس دوپہر 3 بجے فیصل آباد سے روانہ اور اور  شام 6 بج کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ غوری ایکسپریس ٹرین اکانومی کلاس پر مشتمل ہو گی۔

اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نثار احمد میمن کا کہنا ہے کہ غوری ایکسپریس آؤٹ سورس ٹرین کرنے سے ریلوے کو خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوا ہے اور مستقبل میں بھی مزید ریلوے کا ریونیو بڑھے گا۔

The post ریلوے حکام نے لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی غوری ایکسپریس آؤٹ سورس کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email