کراچی : کررونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح  میں کمی آگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کررونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح  1.5 فیصد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 318 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 69 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ سندھ میں 2 فراد کررونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 226 مریض  کی حالت تشویشناک جبکہ 14مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کررونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد ہوگئی تھی۔

یاد رہے  محکمہ صحت  سندھ کا کہنا تھا کہ  سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 275 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 68 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

واضح رہے ملک میں 11  شہروں میں کررونا کیسز کی شرح صفر ہوگئی،  میرپور، مظفرآباد، دیا میر ، گلگت ، اسکردو میں شرح صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ گجرانوالہ ،گجرات ، جہلم ،سرگودھا میں بھی شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

نوشیرا اور بھاولپور میں بھی کررونا کیسز میں صفر شرح صفر ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک میں سب سے زیادہ کیسز کی شرح حیدر آباد میں 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

The post کراچی : کررونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح  میں کمی آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email