پاکستان میں مہنگائی مصنوعی ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی مصنوعی ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل سے متعلق معاملات مثبت سمت میں چل رہے ہیں۔

رضا باقر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی، کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تقریباً تمام شرائط پورے کردیئے ہیں، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے مثبت اقدامات کررہا ہے اور جلد گرے کسٹ سے نکل جائے گا۔

رضا باقر نے کہا ہے کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیز کو فائدہ بھی پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مزید کہا ہے کہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایمپورٹڈ چیزیں خریدنے والوں کو زیادہ مہنگائی محسوس ہوئی ہے۔

The post پاکستان میں مہنگائی مصنوعی ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email