ملک بھر میں کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کر گئے،این سی او سی

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جاری کردہ اعداد شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 622 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹےکےدوران44 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح1.40فیصد ہو گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28328 ہو گئی اور مجموعی کیسز12 لاکھ 66 ہزار 826 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24699 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1112 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 13 ہزار 799 ہو گئی ہے۔

The post ملک بھر میں کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کر گئے،این سی او سی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email