پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ، بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ انہیں بے نقاب بھی کیا ، بھارت کی جانب سے پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی مسلسل تیسری کوشش تشویش ناک ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آبدوز کی دخل اندازی کے مسلسل واقعات سے بھارت کے جارحانہ عزائم کا پردہ چاک ہوچکا ہے ، دنیا جان لے کہ جارحانہ عزائم کے خلاف ہر پاکستانی اپنے دشمن کے لیے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ نے ایک بار پھر بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیاہے۔

اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی آبدوز نے 16 اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی عزائم ناکام بنادئیے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ سیکیورٹی حالات میں پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی نیول سب میرین کو پاک بحریہ کے لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ نے پاکستانی حدود سے بہت پہلے ہی دیکھ لیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ نے ہندوستانی آبدوز کا سراغ لگایا اور یہ تیسری مرتبہ ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کا سراغ لگایا ہے۔

The post پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email