حباء بخاری کا ہونے والا شوہر کون ہے؟ اداکارہ نے دولہے کے بارے میں بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ حباء بخاری نے آج تک اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا تھا لیکن اب انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے شادی سے متعلق نیا انکشاف کردیا ہے۔

انسٹاگرام پر حبا بخاری سے کسی نے پوچھا کہ اب نام بتا دیں، اتنا کیا شرمانا تو اداکارہ حباء بخاری نے کہا کہ نام کیا بتانا ہم آپ کو ان سے ملوا دیں گے۔

دوسرے مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ کے ہونے والے شوہر انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں تو اداکارہ نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ پتہ نہیں تاہم مداح یہی سمجھ رہے ہیں کہ حباء نے اداکار آریز سے منگنی کی ہوئی ہے۔ البتہ حباء نےآج سے پہلے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

واضح رہے اداکارہ حبا بخاری نے متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں خوب جگہ بنائی اور اکثر سپورٹنگ کرداروں میں بھی نظر آئیں۔

The post حباء بخاری کا ہونے والا شوہر کون ہے؟ اداکارہ نے دولہے کے بارے میں بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email