انصاف ہمیشہ کمزور کو چاہیے ہوتا ہے ، طاقتور تو خود کو قانون سے اوپر سمجھتا ہے ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف ہمیشہ کمزور کو چاہیے ہوتا ہے ، طاقتور تو خود کو قانون سے اوپر سمجھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمدﷺ کےیوم ولادت پرنوجوانوں کی آگاہی کیلئے ویڈیو تیارکی ہے ، ویڈیوسےآگاہی ملےگی کہ محمدﷺ دنیا میں کتنا بڑا انقلاب لیکرآئے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ تلوارکےذریعےنہیں،فکری انقلاب لائے ، حضوراکرمﷺکی تعلیمات سےہمیں رہنمائی لینےکی ضرورت ہے ، جب تک ہم اُن اصولوں پرنہیں چلیں گےہمیں کامیابی نہیں ملےگی ، 25 سال پہلے ہمارا ویژن تھا کہ پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے۔

عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ہمارےلیےرول ماڈل ہے ، میں اسکالرنہیں ہوں لیکن رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی میں دنیا کے بڑے اسکالرز کو شامل کروں گا ، آپ ﷺ نے قانون کی بالادستی اورانصاف پربہت زوردیا ، ایک زمانے میں مسلمانوں کا کرداربہت بلند تھا ، انصاف ہمیشہ کمزورکوچاہیےہوتاہے،طاقتورتوخود کوقانون سے اوپرسمجھتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان نسل کونبی اکرم ﷺکی سیرت کاعلم ہوناچاہیے ، انصاف اورانسانیت کی وجہ سےقوم مضبوط ہوتی ہے ، آپؐ کی تعلیمات سے ہمیں رہنمائی لینے کی ضرورت ہے ، اللہ نے سب کچھ دیا، ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں۔

The post انصاف ہمیشہ کمزور کو چاہیے ہوتا ہے ، طاقتور تو خود کو قانون سے اوپر سمجھتا ہے ، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email