امریکہ میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

امریکہ کے دیگر شہروں کی طرح ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جو ش و خروش اور فرط مسرت  کے ساتھ منایا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جشن عید میلادالنبی کے موقع پر متعدد مساجد میں عید میلاد النبی کی محافل کا انعقاد کیا گیا جبکہ مسجد غوث اعظم میں منعقدہ  عید میلادالنبی کی تقریب میں قونصل جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ہے۔

اسکے علاوہ ممتاز نعت خواہان نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ معروف عالم دین ڈاکٹر علامہ قمر اظہر ی افضال قادری اور ڈاکٹر سعید الحسن سمیت دیگر مقررین نے عید میلاد النبی کی اہمیت اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایما پر قونصل جنرل ہاشمی نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کو عید میلادالنبی کی مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

The post امریکہ میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email