اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے جاری، متاثرہ مریضوں کی تعداد 2230 ہوگئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے حملے تاحال جاری ہیں۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں متاثرہ مریضوں کی تعداد  2230ہوگئی  ہیں۔

 جاری کردہ اعداد وشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے  141شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں جن میں دیہی علاقوں سے 78  جبکہ شہری علاقوں میں 63 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوانے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

The post اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے جاری، متاثرہ مریضوں کی تعداد 2230 ہوگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email