اسلام آباد میں پینے کے پانی سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں، کاشف چوہدری

جماعت اسلامی کے رہنما کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پینے کے پانی سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما کاشف چوہدری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار کے ایوانوں اور ملک کے بارے میں فیصلہ کرنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اسلام آباد کے مسائل حل کریں۔
کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پینے کے پانی سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں، اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسلام اباد کے دیہی علاقے گیس سے محروم ہیں اور کچی آبادیاں بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

The post اسلام آباد میں پینے کے پانی سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں، کاشف چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email