عشق مصطفیٰ کا حقیقی مطلب نظام مصطفیٰ کا نظام لانا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عشق مصطفیٰ کا حقیقی مطلب نظام مصطفیٰ کا نظام لانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن اسلام آباد میں جاری اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسمبلیوں میں اسلامی نظام پر عمل نہیں کیا جائے گا تب تک پاکستان میں اسلامی نظام نہیں آ سکتا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت معاشی ماہرین کے بارے میں دعوے کرتے تھے اُس کے بعد خود وزیر اعظم نے ناکامی کا اعتراف کر لیا پھر حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ بنا کر تجربہ کیا اُس نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔ شوکت ترین کو خزانے کا مشیر بنایا گیا، حکومت عوام کے ساتھ مذاق کر رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لوگ بھوک اور افلاس سے مجبور خودکُشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں اور وزراء نوالے کم کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ملک پر غیر سنجیدہ لوگ مسلط ہیں، افسران کے تبادلے کر کے تبدیلی سمجھتے ہیں۔ چینی، آٹے اور دوائیوں کی چوری میں حکومتی لوگ ملوث ہیں۔ حکومتی وزراء میں پی پی پی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کے لوگ ملوث ہیں۔ دنیا میں وزیراعظم کا کوئی فون نہیں اٹھاتا اور نہ ہی کوئی ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہر دن روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے کوئی ایک چیز ٹھیک نہیں ہے۔

The post عشق مصطفیٰ کا حقیقی مطلب نظام مصطفیٰ کا نظام لانا ہے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email