پاکستان فٹبال کے کسی بھی عالمی ایونٹ میں شرکت کے لئےنااہل دنیا کا واحد ملک بن گیا

پاکستان فٹبال کے کسی بھی عالمی ایونٹ میں شرکت  کےلئے نا اہل دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے افریقی ملک چاڈ کی معطلی کا فیصلہ واپس لیے جانے کے بعد پاکستان دنیا کا واحد ملک رہ گیا جس کی قومی فٹ بال ٹیم کسی بھی عالمی مقابلے میں اپنا قومی پرچم نہیں اٹھا سکتی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپئین شپ اور ٹیمیں کسی بین الاقوامی فٹبال ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  فیفا ہاؤس لاہور پر جاری غیر قانونی قبضے سے پاکستان فٹبال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے،اس بنا پر پاکستان کا عالمی امیج خراب ہورہا ہے جب کہ لاکھوں نوجوان دیگربین الاقوامی ایونٹس سے محروم ہو چکے ہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا مزید کہنا تھا کہ  اب چاڈ سے فیفا معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان تنہا کھڑا ہے جس کی قومی فٹ بال  اور باصلاحیت فٹ بالرز کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔

The post پاکستان فٹبال کے کسی بھی عالمی ایونٹ میں شرکت کے لئےنااہل دنیا کا واحد ملک بن گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email