13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، کراچی یونائیٹڈ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی شکست دے دی

13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 0-1 گول سے ہرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک کراچی یونائیٹڈ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

پہلے ہاف کے 41 ویں منٹ میں کراچی یونائیٹڈ کی جانب سے محب اللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔

میچ کے مہمان خصوصی  صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔

 اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی راجہ اشتیاق احمد، پی ایف ایف کے ڈائریکٹرمقابلہ جات ارشد عمر ضیاء، پی ایس او ٹو صدر پی ایف ایف سید شرافت حسین بخاری، کوآرڈینیٹر تیمور کیانی اور چیئرمین گراؤنڈ کمیٹی خرم فاروقی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

The post 13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، کراچی یونائیٹڈ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی شکست دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email