عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ اپوزیشن اور میڈیا کا ایک طبقہ بحث کو ایک لائنر تک محدود کر دیتا ہے، فی کس جی ڈی پی ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار ہے جو اس کی کل آبادی سے تقسیم ہوتا ہے، عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ زیادہ تر ممالک میں جی ڈی پی چند ہاتھوں میں ہوتا ہے جبکہ اکثریت غریب ہے، پاکستان اور بھارت کا موازنہ کریں تو پاکستان میں جی ڈی پی فی کس انڈیا کے مقابلے میں کم ہے، مگر بھارت میں پاکستان سے زیادہ غربت ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں بھی غربت زیادہ ہے لیکن اس کی جی ڈی پی بھارت سے بھی زیادہ ہے، بنگلہ دیش میں بھی غربت زیادہ ہے لیکن اس کی جی ڈی پی بھارت سے بھی زیادہ ہے، امیر، درمیانی آمدنی یا غریب ممالک سب بین الاقوامی سطح پر ایک ہی نرخ پر پیٹرولیم مصنوعات خریدتے ہیں۔

The post عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، وفاقی وزیر توانائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email