قوم کو روز ایک نئی آگ میں تپانا تبدیلی نہیں تپ دیلی ہے، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قوم کو روز ایک نئی  آگ میں تپانا تبدیلی نہیں تپ دیلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس ملک اور قوم کو بچانے ہم آرہے ہیں، اب بھٹو بولے گا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ قوم کو روز ایک نئی آگ میں تپانا، مہنگائی، وعدہ خلافی، جھوٹ، بے حِسی اور مسلسل پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی آگ جس سے پوری قوم جھلس چُکی ہے۔

The post قوم کو روز ایک نئی آگ میں تپانا تبدیلی نہیں تپ دیلی ہے، ناصر حسین شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email