آج یونیورسٹی آف کرپشن کا نیا تعلیمی سال شروع ہوا ہے ، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آج یونیورسٹی آف کرپشن کا نیا تعلیمی سال شروع ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے بلاول زرداری کے جلسے سےخطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا جلسہ اور لکی ایرانی سرکس میں کوئی فرق نہیں ، ٹرسٹی بلاول زرداری نے کرپشن کی نت نئی پالیسیاں پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کی باتیں کروڑوں کی اور دکان سڑے ہوئے پکوڑوں کی ہے ، سندھ کی عوام نے 13 سالوں میں تباہی و بربادی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کیا ، پی پی کے جلسے میں شہداء کے ذکر سے زیادہ عمران خان کا ذکر تھا ، 2 سال کا بچہ بھی بتاسکتا ہے کہ سندھ میں کرپشن کا بانی کون ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول کا کراچی جلسہ عام کے بجائے جلسہ بدنام ثابت ہوچکا ہے ، پرچی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ، بلاول زرداری عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی اور وزیر اعظم کی جدوجہد کا جائزہ لیا کریں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ پی پی کی سیاست ان کی ذات کے گرد گردش کرتی ہے۔

The post آج یونیورسٹی آف کرپشن کا نیا تعلیمی سال شروع ہوا ہے ، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email