گوادر آف روڈ جیپ ریلی،اے کیٹیگری میں سید علی رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

چوتھی گوادر آف روڈ جیپ ریلی کی اے کیٹیگری میں سید علی رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ اسٹاگ بی میں بسمہ اللہ مگسی پہلے نمبر پر رہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں تین خواتین سمیت 40ڈرائیورز نے 240کلو میٹر ٹریک پر گاڑیاں دوڑائیں۔

دوسری جانب حب جیپ ریلی میں  نادر مگسی نے میدان مارلیا، خواتین کیٹیگری میں تشنا پٹیل پہلے نمبر پر رہیں۔

صاحب زادہ سلطان محمد علی  کی گاڑی میں تکنیکی خرابی پر ریس مکمل نہ کرسکے۔

قبل ازیں گوادر آف روڈ جیپ ریلی ریس کے سلطان صاحب زادہ سلطان کی گاڑی میں تکنیکی خرابی کے باعث ریس مکمل نہ کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ  گاڑی کا ٹرانسمیشن آئل لیک کرگیا ہے اور گیر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں ریس شامل تمام ڈرائیورز کو بیسٹ آف لک کہوں گا۔

The post گوادر آف روڈ جیپ ریلی،اے کیٹیگری میں سید علی رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email