تربیلا میں پانی کی آمد 37 ہزار کیوسک ہے

تربیلا میں پانی کی آمد 37 ہزار کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 11 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے ، چشمہ میں پانی کی آمد 47 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 14 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک ہے ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 6 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 600 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 38 لاکھ 30 ہزار ، منگلا میں 31 لاکھ 68 ہزار اور چشمہ میں 76 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واضح رہے کہ تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ   70لاکھ  74  ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

The post تربیلا میں پانی کی آمد 37 ہزار کیوسک ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email