مولانا فضل الرحمان کی چیخیں و پکار احتساب کی وجہ سے ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مولانا  فضل الرحمن کی چیخیں و پکار احتساب کی وجہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں عوام نہیں اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں، مولانا  فضل الرحمن کی چیخیں و پکار احتساب کی وجہ سے ہے، اپوزیشن کورونا سے شروع ہو کر آج مہنگائی پر گھٹیا سیاست میں مصروف ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا عفریت پوری دنیا میں پنجے گاڑے بیٹھا ہے، پوری دنیا انرجی بہران کا شکار ہے، پاکستان میں مہنگائی اور قیمتیں نسبتاً کم ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ تیل بحران پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عوام نے کورونا کا مقابلہ کیا مہنگائی کو بھی ہرائیں گے۔

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہنگامی طور پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، عام آدمی کی چیخ و پکار آسمان تک پہنچ رہی ہے ، مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی خود کشی کرنے پر مجبور ہو رہا ہے ، اس صورتحال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ پی ڈی ایم فوری اقدام کرے ، اگلے دو ہفتوں میں مظاہرے کا اعلان کر رہے ہیں ، ملک بھر میں ہرضلعی ہیڈکوارٹر میں مظاہرے کریں گے ، شہر کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں ، ملک کا ہر شہری اس میں شرکت کرے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور تحریک شروع کی جائے گی ، کل پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوگا ، مہنگائی کے علاوہ اہم فیصلے کیے جائیں گے ، عام آدمی کو میدان میں  آنا ہو گا ، پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں مظاہروں ریلیوں میں شرکت کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم کے لیے عذاب بننے والے حکمران کو مزید برداشت نہیں کرینگے، 45 ہزار ارب کے قرض قوم کیسے ادا کرے گی ، ایسے جعلی  نا اہل کرپٹ  حکمران زیادہ دیر نہیں رہ سکتے ، حکومت قوم کے بجائے آئی ایم ایف کے مفادات دیکھ رہی ہے، سلیکٹیڈ اور کرپٹ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اس کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کرے گی ، مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں بھرپور مہم چلائی جائے گی ، کل مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں سربراہی اجلاس ہوگا ، مہنگائی سمیت دیگر امور پر فیصلے کیے جائیں گے ، مہنگائی سے نجات کے لیے قوم کو گھروں سے نکلنا ہوگا ، پی ڈی ایم ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پوری قوم سے اپیل ہے ان مظاہروں اور مارچ میں بھرپور شرکت کریں ، عوام پیٹرولیم مصنوعات کے بوجھ تلے دب گئی ہے ، معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد سے زیرو ہوگیا ، 15 جون سے ابتک تیس روپے ستر پیسے پیٹرول بڑھ گیا ہے، حکومت ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کے بجائے آئی ایم ایف کی چوکیدار بن گئی ہے۔

The post مولانا فضل الرحمان کی چیخیں و پکار احتساب کی وجہ سے ہے، ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email