ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،عمان نے پاپوانیوگنی کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوانیوگی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

عمان کے الامارات کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پاپوا نیوگنی کے دونوں اوپنرز کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے اور صفر پر مہمان ٹیم دونوں وکٹیں گنوا چکی تھی۔

اس مرحلے پر کپتان اسد والا کا ساتھ دینے چارلس امینی آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کیلئے 81 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب چارلس 37 رنز بنانے کے بعد رن آٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

پاپوا نیوگنی کے کپتان نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کی سنچری مکمل کرائی ، وہ 102 کے مجموعی اسکور پر 56 رنز بنانے کے بعد کلیم اللہ کی دوسری وکٹ بنے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔

ذیشان کی عمدہ باؤلنگ کے سبب پاپوا نیوگنی کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بناسکی۔

 آخری 6 اوورز میں پاپوانیوگنی نے صرف 27 رنز کے عوض 6 وکٹیں گنوائیں ۔

 عمان کی جانب سے ذیشان اشرف نے 20 رنز دے کر4 وکٹیں لیں ۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود 9ویں اور10 ویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،عمان نے پاپوانیوگنی کو شکست دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email