بی بی عوام کے روزگار کی امید تھیں، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی بی عوام کے روزگار کی امید تھیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح جلسہ گاہ میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چور ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پاکستان کی عوام سے پوچھتا ہوں کہ کیا آج تک دنیا کی تاریخ میں ایسی بہادر بیٹی پیدا ہوئی جس کو بتایا جائے کہ آپ کو ایک آمر اور دہشتگرد قتل کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ پھر بھی اس ملک اور عوام کو آمر سے آزادی دلانے کے لیے وطن آئیں، اس ملک میں الیکشن لڑنے کے لیے عوام کی خاطر آئیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بی بی باہر سے بیٹھ کر الیکشن مہم چلا سکتی تھیں لیکن دھمکیوں کے باوجود بینظیر بھٹو زرداری آمر اور دہشتگردوں کی پروا کیے بغیر 18 اکتوںر کو وطن واپس آئیں۔ ہمیں پہلے سے معلوم تھا آپ پھانسی سے نہیں ڈرتیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز پر دھماکہ ہوا تو جیالے بھاگنے کے بجائے اپنی قائد بینظیر بھٹو کو بچانے کے لیے آگے بڑھے۔ یہ عظیم مثال دنیا میں نہیں ملتی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے ملک کو معاشی ترقی دلائی۔ بی بی عوام کے روزگار کی امید تھیں۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ کسان محنت سے اپنی فصل اگاتا ہے، پیپلز پارٹی نے ہی کسان مزدور کو اپنا مقام دلایا۔ پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگایا اور شہید بینظیر بھٹو نے نعرہ پورا کیا۔ شہید بینظیر بھٹو کے لیے یہی کہا جاتا ہے کہ بینظیر آئیں گی روزگاز لائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تاریخی بیروزگاری ہے، آج تاریخی مہنگائی ہے۔ آج بھی ملک کو پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی حکومت عوام سے دھوکا کرتی ہے۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا اس حکومت نے۔ کہاں گئی وہ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہا ہیں؟ انہوں نے اپنے ہزاروں لوگوں سے روزگار چھینا ہے۔ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ عمران خان چور ہے۔

The post بی بی عوام کے روزگار کی امید تھیں، بلاول بھٹو زرداری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email