کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کی علمبردار

کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور شہر میں امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کی علمبردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 17 اکتوبر کے جلسے کیلئے پولیس کیجانب سے سکیورٹی فراہم کی گئی ہے،کراچی میں جلسے میں شریک عوام کی نگرانی اور سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

جلسے میں شرکت کرنے والی عوام کی سکیورٹی کیلئےکراچی پولیس کے 31 سینئر افسران سمیت 61 ڈی ایس پییز، 734 این جی اوز اور 3233 پولیس کے جوان تعینات ہیں۔

اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی مرد و خواتین کمانڈوز سمیت 480 سے زائد اہلکار جلسے میں عوام کی سکیورٹی کیلئے موجود ہیں۔

عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس نے پہلے ہی متبادل راستوں کیلئے روٹ پلین جاری کر دیا ہے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی بڑی تعداد عوام کی راہنمائی کیلئے سڑکوں پر موجود ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی یا مشکوک سرگرمیوں کو دیکھتے ہی مددگار 15 پر اطلاع دیں۔

کراچی پولیس عوام کے تحفظ کی امین ہے اور اس ضمن میں تمام میسر وسائل بروئے کار لا کر عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

The post کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کی علمبردار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email