ہم ہر سال 18 اکتوبر کا دن سانحہ کارساز شہداء کے لیے مناتے ہیں، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ہم ہر سال 18 اکتوبر کا دن سانحہ کارساز شہداء کے لیے مناتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے باغ جناح جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال 18 اکتوبر کا دن سانحہ کارساز شہداء کے لیے مناتے ہیں، کارساز پر شہید ہونے والے ملک کے لیے جمہوریت کے لیے شہید ہوئے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ 18 اکتوبر کا قاتلانہ حملے کا نشانہ بینظیر بھٹو تھیں، یہ حملہ ملکی جمہوریت پر تھا۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ نثار ہم ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے فلسفے پر چلتے رہیں گے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، یہ حکومت جادو ٹونے سے چل رہی ہے۔ عمران خان اور عمران اسماعیل نا اہل ہیں اور یہ حکومت نہیں چلا سکتے۔ انہون نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے ہیں۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے وہ ابھی بھی سیکھ رہا یے، یہ صرف سندھ سے نہیں بلکہ پورے ملک سے ان انصافی کر رہا ہے۔ آج سندھ نے اس جلسے سے بتا دیا ہے نہ کھپے نہ کھپے عمران نیازی نہ کھپے۔
نثار کھوڑو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے، عمران خان سے یہ قوم تنگ آ چکی ہے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ میں جلسے میں کشمور سے کراچی تک آنے والوں کا اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

The post ہم ہر سال 18 اکتوبر کا دن سانحہ کارساز شہداء کے لیے مناتے ہیں، نثار کھوڑو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email