6 بڑے شہروں میں مہنگائی ایک بڑا مسئلہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 6 بڑے شہروں میں مہنگائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں حکومت بدل جانے سے پاکستان کو فائدہ ہوا ، افغانستان میں اب بھارت کا اثرورسوخ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات اور معیشت پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں ، تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، مسلم لیگ ن اوورسیز کے ووٹ کے حق اور ای وی ایم پر بات نہیں کرنا چاہتی۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی سیاسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا ، اپوزیشن سے نیب آرڈینینس کے حوالے سے تجاویز مانگی تھیں مگر انہوں نے کوئی تجویز نہیں دیں ، ۔ ایک بار پھر کوشش کر لیں گے کہ وہ تجاویز دیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لےکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پرہیں، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا تھا کہ معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کاتوڑہے۔

The post 6 بڑے شہروں میں مہنگائی ایک بڑا مسئلہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email