پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا برا حال کردیا ہے ، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو محترمہ بینظیر بھٹو زرداری وطن واپس آئیں ، عوام کہتی تھی کہ بینظیر آئے گی روزگار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو پر کارساز پر بم سے حملہ کیا گیا ، کارساز دھماکے میں 180 سے زائد جیالے کارکنان شہید ہوئے ، 500 سے زائد زخمی ہوئے ، بینظیر بھٹو کو 2007 کو ہی راولپنڈی کے لیاقت باغ میں شہید کردیا گیا تھا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ  12 ربیع الاول کے باعث جلسہ 18 کی جگہ آج 17 کو کر رہے ہیں ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کام کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا برا حال کردیا ہے ، لوگوں کا اپنا چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے ، گھی ، تیل، آٹے اور چینی  کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے کا ایک ساتھ اضافہ کردیا ہے ، پیپلز پارٹی سندھ کی عوام کی خدمت کر رہی ہے ، گزشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے سندھ زیادہ سیٹیں لیں ، آئندہ الیکشن میں اس سے بھی زیادہ نشستیں جیتیں گے۔

The post پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا برا حال کردیا ہے ، مراد علی شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email