جب آپ کٹھ پتلی کولیکر آتے ہیں تو ملک کا نقصان ہوتا ہے ، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب آپ کٹھ پتلی کولیکر آتے ہیں تو ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نازک وقت میں داخل ہورہے ہیں ، ہمیں اپنی پارٹی کے لیے نہیں ملک کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہور ہے ہیں ، اقتدار پر کنٹرول کے لیے  ووٹ کوردی کے ٹکڑے کی طرح مسل  دیاجاتا ہے ، شائد 74  سال میں مہنگائی اتنی نہیں ہوئی ہوگی جتنی آج ہے ، جب آپ کٹھ پتلی لیکر آتے ہیں تو ملک ان حالات سے دوچار ہوتا جو آج ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں  کہا جاتا تھا کہ جب پیٹرول، بجلی مہنگی ہوتی ہے تو وزیراعظم  چور ہوتا ہے ، نوازشریف تو چور نہیں نکلے ، نوازشریف کے دور میں تو غریب سے  غریب  بھی پیٹ بھر کے سوتا تھا ، جب ہم نے ووٹ کوعزت دو کی بات کی تو مخالفین نے ہم پر تنقید کی یہ تو اپنی بات کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی  تو ایسے حکمران مسلط کردیے جاتے ہیں جنکوصرف اپنی کرسی کی فکر ہوتی ہے ، فیصل آباد واپسی پر میں ایک اسٹور پر گئی تو عوام مجھے مل گئی ، عوام کا کہنا تھا کہ خدا را ہماری اس حکومت سے جان چھڑائیں ، عوام کاکہنا ہے کہ ہم مرگئے ہیں اس جعلی حکومت سے جان چھڑائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے اپنا بھر کردار ادا کیا ، عوام مہنگائی کے باعث رل گئی ، خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئی ، حکمرانوں کو صرف اس بات کی پرواہ ہے کہ اپنی حکومت کو کیسے بچانا ہے۔

The post جب آپ کٹھ پتلی کولیکر آتے ہیں تو ملک کا نقصان ہوتا ہے ، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email