آج کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگا ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کاسب سےبڑا جلسہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کارساز کے قریب بینظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ ہوا ، کارساز سانحے میں180سےزائد افراد شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے ، تحریک انصاف حکومت نے 3سال میں صرف مہنگائی کی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ، بلاول بھٹو اس بھیانک دور سے نجات دلائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ حکومت کیخلاف لوگوں میں غم اور غصہ ہے ، بلاول بھٹو عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنا لائحہ عمل دیں گے ، آج پھر لوگوں کو امید کی ایک کرن نظر آئے گی ، بھٹو خاندان کا دل غریبوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ سانحہ کارساز کے تمام شواہد مٹا دیے گئے ، سانحہ کارساز میں ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا ، آصف زرداری نے صدر بننے کے بعد اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے ، سندھ حکومت نے غریب عوام میں مفت زمینیں تقسیم کیں ، وفاقی حکومت کے مردم شماری کے فیصلے کو پارلیمنٹ میں چیلنج کیا۔

The post آج کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگا ، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email