آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، وزارت خزانہ

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جمعے کو مذاکرات جہاں پر تھے وہیں سے پیر کو دوبارہ آغاز ہوگا۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات ختم ہونے کی  کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے ، آئی ایم ایف سے مذاکرات  کامیابی تک جاری رہیں گے ، سیکریٹری خزانہ اور ان کی ٹیم بدستور واشنگٹن میں مذاکرات کیلئے موجود ہیں۔

 واضح رہے کہ وزیر خزانہ اور  گورنر اسٹیٹ شیڈول کے حساب سے نیویارک میں  میٹنگز میں مصروف ہیں۔

 گزشتہ روز ترجمان وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ حکومت کواحساس ہے کہ عوام کو کس طریقے سے محفوظ کرنا ہے ، حکومت نےآج 10 روپے 49پیسے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا ، حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں ، حکومت صرف2روپےپیٹرولیم لیوی عوام سےوصول کررہی ہے ، اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں5روپےاضافےکی سفارش کی خبردرست نہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت30روپےپیٹرولیم لیوی کے بجائے5.62 روپےکی مدمیں چارج کررہی ہے ، حکومت 17فیصدسیلزٹیکس کے بجائے 6.84 فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے۔

The post آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، وزارت خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email