قومی کرکٹر محمد حفیظ کی  سالگرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی آج سالگرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی کرکٹڑ محمد حفیظ کی سالگرہ کے موقع پر پیغام دیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پیغامات محمد حفیظ میچ ونر کھلاڑی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد حفیظ کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر  پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ  کی زوجہ نازیہ حفیظ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ویڈیو جاری کی جس میں انہیں کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سالگرہ کے موقع پر محمد حفیظ کے ہمراہ   قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم،سابق کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ نے  218 ون ڈے  میچز میں 6614 رنز بنائے جبکہ 113 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2429 رنز بنائے۔

The post قومی کرکٹر محمد حفیظ کی  سالگرہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email