کراچی کو سندھ حکومت نے دنیا کا گندہ شہر بنا دیا ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کو سندھ حکومت نے دنیا کا گندہ شہر بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی میں جلسہ ہورہا ہے، بلاول زرداری سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول ایک سسٹم چلا رہے ہیں جس میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں، اپوزیشن کی 69 سیٹ یہاں موجود ہیں، سندھ کی عوام بلاول سے جواب مانگتی ہے، 13 سال میں 8900 ارب کہاں خرچ ہوئے، 13 سال میں 1400 ارب کی کرپشن کیوں کی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ 1600 ارب ڈولپمینٹ کے بجٹ میں کرپشن کیسے ہوئے؟ پنجاب میں آٹا 55 سندھ میں 75 روپے کلو کیوں ہے؟ 85 فیصد عوام گٹروں کا پانی کیوں پی رہی ہے؟ سندھ کے 69 لاکھ بچے اسکول سے باہر کیوں ہیں؟ سندھ میں ڈاکو راج کیوں؟ سندھ میں حکومتی شخصیات سے منشیات برآمد کیوں؟ کیا وزیراعلیٰ سندھ منشیات فروش ہیں؟ 14 ارب کی گندم کہاں گئی؟ ہم اس صوبے کے نمائندے ہیں ہمیں جواب چاہیے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی کو سندھ حکومت نے دنیا کا گندہ شہر بنادیا ہے، 28 لاکھ جنگلات کی زمین پر قبضہ کس کا ہے؟ سوا 10 لاکھ جعلی انٹریز پر زمین قبضہ کر کے وڈیروں کو دی؟ ٹریفک کا نظام بہتر کیوں نہیں؟ بلاول سندھ کو ٹرانسپورٹ کیوں نہیں دی، آج جلسے میں بلاول اپنے ساتھ کھڑے میراسیوں سے جواب مانگیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ کے گوداموں میں آٹا موجود ہے، لیکن سندھ میں آٹا سبزیاں فروٹ مرغی سب مہنگے ہیں، بلاول سے اس کا جواب ضرور لیں گے۔

The post کراچی کو سندھ حکومت نے دنیا کا گندہ شہر بنا دیا ہے، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email